کھیل آدمی کو بڑا انسان بنا دیتی ہے نہیں جو شخص چھوٹی ذہنیت کا مالک ہو اس کا کوئی حل نہیں کیا جاسکتا پاکستان کی سب سے بہترین لیگ پی ایس ایل کوبدنام کرنے کے لیے آسٹریلوی کھلاڑی جیمز فاکنر کی جانب سے جو پروپیگنڈا کیا گیا ۔ اور جس طریقے سے پاکستان پی ایس ایل کو ناکام کرنے کی کوشش کی گئی اس پر تمام سینیئر کھلاڑیوں کی جانب سے جیمز فاکنر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور ایسے میں پاکستان کے لیجنڈری کرکٹ اسٹار شاہد آفریدی کی جانب سے بھی جیمز فاکنر کی اس حرکت پر اپنا بیان جاری کر دی گئی ہے۔
ان کی جانب سے واضح کیا گیا ہے اس بیان کا مقصد کیا ہے کیسے پاکستان سپر لیگ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے شاہد آفریدی کی جانب سے کہا گیا کہ کسی کو بھی پاکستان کی سب سے بڑی پی ایس ایل کی برانڈ کو کسی کو بھی داغدار پہنچانے کا حق نہیں ہے ۔
جیمز فاکنر نے بے بنیاد الزامات لگا کر پاکستان کی مہمان نوازی انتظامات کو داغدار کرنے کی کوشش کی ہے پی ایس ایل میں کبھی بھی ہماری ادائیگی میں آج تک تاخیر نہیں ہوئی ہے ۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کوئٹہ گلیڈیٹرز کے آل راؤنڈر جیمز فاکنر کی جانب سے پی سی بی پر لگائے بے بنیاد الزامات کا جواب دے ڈالا۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر میں شاہد آفریدی نے کہا کہ جیمز فاکنر کی تبصروں سے مایوس ہو جس نے بے بنیاد الزامات لگا کر پاکستان کی مہمان نوازی اور انتظامات کو داغدار کرنے کی گھٹیا کوشش کی ہے ۔
ان کا مزید کہنا تھا پی ایس ایل میں ہمارے ساتھ احترام کا ایک رشتہ رکھا جاتا ہے اور سب لوگ احترام سے پیش آتے ہیں اور ہماری ادائیگیوں میں تاخیر نہیں ہوئی کسی کو بھی پاکستان کرکٹ اور پی ایس ایل کی براڈ کو داغدار کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے ۔
یاد رہے کہ پی سی بی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی جیمز فاکنر کی سوشل میڈیا پر بیان کو مسترد کرتے ہوئے انہیں آئندہ کبھی بھی پی ایس ایل کی کسی بھی سیزن میں انہیں حصہ نہ بنانے کا اعلان کر دیا ہے اور کہا ہے کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو 70 فیصد کی ادائیگی ہو چکی ہے جبکہ بقیہ 30 فیصد ایونٹ کے ختم ہونے کے چالیس دن کے اندر اندر کر دی جائے گی ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے موقف ہے کہ غیر ملکی کھلاڑی ساتھ کوئی غلط بات نہیں کی گئی کے ساتھ معاہدے کی مکمل پاسداری کی گئی ہے اسی لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی کھلاڑی جیمز فاکنر کے بیان کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ آنے والے پی ایس ایل کے سیزن میں جیمز فاکنر کا حصہ کوئی نہیں ہے ۔
