Comments

Type Here to Get Search Results !

صحافی مطیع اللہ جان نے فواد چوہدری کو کیا کہا تھا شہباز گل بھی میدان میں آگئے

صحافی مطیع اللہ جان نے فواد چوہدری کو کیا کہا تھا شہباز گل بھی میدان میں آگئے
 صحافی مطیع اللہ جان نے فواد چوہدری کو کیا کہا تھا شہباز گل بھی میدان میں آگئے 

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ مطیع اللہ نے فواد چوہدری کے ساتھ بدتمیزی نہیں کی بلکہ صحافتی اصولوں کو پامال کیا ہے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے فواد چوہدری کی میڈیا سے گفتگو کے دوران ہونے والی بدنظمی پر اپنے ردعمل کا اظہار سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا ۔ شہباز گل نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ مریم میڈیا سیل کے ممبر مطیع اللہ جان نے آج فواد چوہدری کے ساتھ بدتمیزی نہیں کی بلکہ صحافتی اصولوں کو پامال کیا اور اس پیشے کے ساتھ بدتمیزی کی ہے شہباز گل نے مزید لکھا کے مطیع اللہ نے صرف صحافتی اصولوں کو پامال نہیں کیا ۔ بلکہ وہاں پر کھڑے دوسرے صحافیوں کے حقوق کو پامال کیا انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ چاہتے ہیں کہ میڈیا میں صرف مریم بات کریں اور سوال صرف آپ باقی سب صحافی چپ رہیں ۔ 

واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی میڈیا بریفنگ بدنظمی کا شکار ہوگئی تھی فواد چوہدری کی ڈائس پر آتے ہی صحافی مطیع اللہ نے ان سے سوال کر دیا تھا اس موقع پر دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا ۔ 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Section