
اسحاق ڈار اور نواز شریف وطن واپس آنے کو تیار پاسپورٹ تجدید کا حکم دے دیا گیا
پاکستان میں حکومت تبدیل ہوئی تو روٹھے بھی پاکستان واپس لوٹنے لگے ہیں پاکستان سے باہر جانے والے پاکستان کے تین دفع وزیراعظم نواز شریف کی واپسی کی بھی امید نظر آنے لگی ہے ۔ سب سے زیادہ سوال کا سامنا پاکستان مسلم لیگ نون کو کرنا پڑتا ہے وہ یہ تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کب اپنا علاج مکمل کروا کر وطن واپس لوٹیں گے اور اس حوالے سے اب کچھ نئی خبریں سامنے آنا شروع ہوگئی ہیں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے پاسپورٹ کی تجدید کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے یاد رہے کہ ان کے پاسپورٹ رینیو نہیں کیا گیا تاہم حکومت نے ان کے پاسپورٹ ری نیو کرنے سے انکار کردیا تھا دونوں کے پاسپورٹ کی معیاد ختم ہو چکی ہے نئے پاسپورٹ کے اجرا کے لیے درخواست تیار کر دی گئی ہے ۔ اسحاق ڈار سعودی عرب میں عمرہ ادا کرکے پاکستان واپس آیںگے ایک رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی سے متعلق اطلاعات پر پاسپورٹ کو کی تجدید کرانے کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔
نواز شریف اور اسحاق ڈار کے پاسپورٹ کی میعاد ختم ہو چکی تھی جبکہ وزیر داخلہ کی جانب سے دونوں کو نئے پاسپورٹ جاری کرنے سے انکار کر دیا گیا تھا اور یہ مطالبہ کیا گیا تھا کہ اگر یہ دونوں پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کر لیں تو انہیں ون ٹائم ویزا فراہم کیا جا سکتا ہے ۔ اسحاق ڈار کا پاسپورٹ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار میں منسوخ کر آیا تھا اسحاق ڈار کے نئے پاسپورٹ کے لیے بھی درخواست تیار کرلی گئی ہے بتایا جا رہا ہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار پاسپورٹ کی اجراء کے بعد پہلے عمرے کے لیے سعودی عرب جائیں گے اس کے بعد وہ پاکستان اپنے وطن لوٹ آئیں گے ۔
