Comments

Type Here to Get Search Results !

تھر کے کوئلے سے کیا چیز بنائی جائے پالیسی تیار کرلی گئی ہے اربوں ڈالرز کی آمدنی اور بچت بھی

 تھر کے کوئلے سے کیا چیز بنائی جائے پالیسی تیار کرلی گئی ہے اربوں ڈالرز کی آمدنی اور بچت بھی 

کچھ ہفتے قبل پاکستان سے ایک بڑا کوئلے کا ذخیرہ نکلا تھا سندھ کے علاقے تھر سے جسے اب کیسے فائدہ اٹھانا ہے پاکستان نے طے کر لیا ہے اس وقت ایک طرف سے پاکستان اور چین نے مل کر یہ کوئلہ ڈھونڈا ہے ۔ سروس کے مطابق تھر میں ایران اور سعودی عرب میں جتنا تیل موجود ہے اس سے زیادہ کوئلہ ہے پاکستان میں یعنی سعودی عرب اور ایران کے تیل کے ذخائر اگر ملا دیا جائے تو اس سے بھی زیادہ کوئلے کے ذخائر پاکستان میں موجود ہے ۔ سعودی عرب اور ایران دنیا کے بڑے تیل پروڈیوسنگ ممالک ہیں اب یہ کوئلہ تو پاکستان نے نکال لیا لیکن اس کو استعمال کیسے کرنا ہے یا اس سے کیسے فائدہ اٹھانا ہے یہ پاکستان سوچ رہا تھا ۔ کیونکہ اب سب کو معلوم ہے کہ دنیا اس وقت کوئلے سے بجلی بنانا کم کر رہی ہے اور گرین انرجی کی طرف جارہی ہے کیونکہ کوئلے سے بہت پولیوشن پھیلتی ہے پاکستان تو یہاں تک کہہ چکا ہے کہ 2030 تک پاکستان اپنے زیادہ تر کوئلے کے پاور پلانٹس بند کر دے گا اور ان کو کلین انرجی میں شفٹ کر دے گا ۔ اس کے بعد پاکستان سوچ رہا تھا کہ قدرت نے جو یہ کالا سونا پاکستان کو دیا ہے اس سے فائدہ کیسے اٹھایا جائے پاکستان نے اس حوالے سے فیصلہ کرلیا ہے اور پاکستان اس کوئلے سے گیس اور ایندھن تیار کرے گا ۔ اس حوالے سے پالیسی تیار کرلی گئی ہے اور اس ایندھن کو مصنوعی ایندھن کہہ کر سیل کیا جائے گا اور گھریلو صارفین کو فرام کیا جائے گا ۔ اب پاکستان اپنی ضروریات اس کوئلے سے پوری کرے گا جس سے پاکستان کا امپورٹ میں کمی واقع ہوگی اور دوسرے ممالک کو پاکستان کروڑوں ڈالرز نہیں دے گا ۔ اب اسی کوئلے سے بنے گی گیس اور یہ گیس دی جائے گی گھریلو صارفین کو اور دو سو سے تین سو سال تک پاکستان اس کوئلے سے گیس بنا سکتا ہے ۔ اتنا زیادہ کوئلہ پڑا ہے تھر میں پاکستان نے پالیسی تیار کرلی ہے اور بہت جلد پاکستان اس کوئلے کی مدد سے اپنا بائیو پروڈکٹ بھی بنانا شروع کر دے گا ۔ 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Section