
سمسنگ کا سب سے مہنگا فون پاکستان میں بننے لگا اب پاکستانیوں کو کم قیمت میں ملنے لگے گا
پاکستان میں انڈسٹری لگنے سے پاکستان کے عوام کو کیا فائدہ ہوگا اس کی ایک اور بڑی اور بہترین مثال سامنے آ گئی ہے ۔ سیمسنگ موبائل فون وہ کمپنی تھی جو سب سے پہلے پاکستان میں اپنا پلانٹ کو شروع کیا جس کے بعد دیکھا گیا کہ مارکیٹ میں سمسنگ کہ وہ موبائل فونز جو پاکستان میں تیار کیے جا رہے تھے وہ صارفین کو کم قیمت میں دستیاب تھے ۔ سمسنگ موبائل کی کوالٹی وائی تھی جو انٹرنیشنل مارکیٹ کی تھی اب ایک ایسی فلیش شپ ڈیوائس جو سیمسنگ کی سب سے بڑی ڈیوائس مانی جاتی ہے۔
جسے s21 کے نام سے جانا جاتا ہے اس موبائل فون کو پاکستان میں تیار کیا گیا اور اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ میڈم ان پاکستان سمسنگ گلیکسی S21 پاکستانی صارفین کے لئے موجود ہے ۔ اور اس کی قیمت بھی سامنے آ چکی ہے عالمی مارکیٹ سے ملنے والی S21 اس کی قیمت کیا ہے اور پاکستان میں تیار کیے جانے والے سمسنگ گلکسی کا ماڈل کی قیمت کیا ہے اس حوالے سے تمام تر ڈیٹیل سامنے آ گئی ہے ۔
اس وقت پاکستان میں تیار کیے جانے والے سیمسنگ گلیکسی S21 پاکستانی مارکیٹ میں آچکی ہے عالمی مارکیٹ سمسنگ گلیکسی کے نئے ماڈل کے تقریبا آٹھ سو ڈالر کے قریب ہے ۔ جبکہ پاکستان میں بننے کے بعد اس کی قیمت 700 ڈالر کی ہو گئی ہے جو کہ پاکستانی روپے میں ایک لاکھ بیس ہزار روپے تک ہےیہ موبائل اگر باہر سے امپورٹ کریں تو ڈیوٹی چارجز کے بعد کافی مہنگی ہو جاتی ہے ۔ جس کے بعد صارفین کو اسے خریدنے کے لئے کافی پیسے لگانا پڑتا ہے سمسنگ انڈسٹری پاکستان میں لگنے کے بعد پاکستانی صارفین کے لئے ایک اچھا موقع ہے کہ انہیں کم قیمت میں ایک اچھا ڈیوائز سمسنگ کی جانب سے دیا جا رہا ہے ۔
