Comments

Type Here to Get Search Results !

پاکستان افغانستان کے بعد ایران کے ساتھ بھی اپنی کرنسی میں تجارت کرنے جا رہا ہے بڑا حکم جاری کر دیا گیا

پاکستان افغانستان کے بعد ایران کے ساتھ بھی اپنی کرنسی میں تجارت کرنے جا رہا ہے بڑا حکم جاری کر دیا گیا
 پاکستان افغانستان کے بعد ایران کے ساتھ بھی اپنی کرنسی میں تجارت کرنے جا رہا ہے بڑا حکم جاری کر دیا گیا 


پاکستان کی بہتر ہوتے ہوئے معیشت کو حل کرنے کا ایک بہترین طریقہ یہ ہے کہ پاکستان اپنی مقامی کرنسی میں دنیا کے ساتھ تجارت کرنا شروع کر دے پاکستان کی خاص طور پر اپنے ہمسایہ ممالک اور خطے کے ممالک کے ساتھ اپنی کرنسی کی اندر تجارت شروع ہو جائیں پاکستان نے ایک پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر افغانستان کی مدد کرنے کے لیے پاکستانی روپیز میں تجارت کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن اب اس کے بعد اس لیسٹ میں ایران کو بھی شامل کر دیا گیا ہے ۔


پاکستان ایران کے ساتھ بھی اپنے لوکل کرنسی میں تجارت کرنے جارہا ہے اس حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان تیاری کرنے کا ایک بڑا حکم دے دیا گیا ہے ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے واضع اجازت بھی دے دی گئی ہے ۔


صدر عارف علوی کی جانب سے ایف بی آر اسٹیٹ بینک کو یہ حکم نامہ جاری کیا گیا ہے کہ فوری طور پر افغانستان اور ایران کے ساتھ پاکستان کی مقامی کرنسی میں تیجارت کرنے کے حوالے سے اقدامات کیے جائیں اور اس معاملے میں جو بھی پیچیدگیاں موجود ہیں انہیں دور کیا جائے ۔


 یاد رہے کہ اس سے پہلے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کی خبریں بھی سامنے آ چکی ہے پاکستان کی جانب سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور ایف بی آر کے ساتھ ایک بڑی میٹنگ گوادر میں گزشتہ ماہ کی گئی اس میٹنگ میں چیئرمین سینیٹ ڈپٹی سیکرٹری نیشنل اسمبلی پاکستان کے وزیر خزانہ شوکت ترین منسٹر فار میری ٹائم اور علی زیدی کامرس ایڈوائزر عبدالرزاق داود بھی موجود تھے اس میٹنگ کے دوران پاکستان کے صدر کی جانب سے یہ واضح طور پر حکم نعمہ جاری کیا گیا ہے ان کی جانب سے کہا گیا کہ اس نے فوری طور پر اس حکم نامے پر عمل کیا جائے ۔

 

 گورنر بلوچستان چیئرمین ایف بی آر اور ایڈوائزر کامرس کے حوالے سے واضح کیا گیا ہے تمام ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ میٹنگ کی جائے اور پاکستان کے ایران اور افغانستان کے ساتھ تجارت کے حجم کو بڑھایا جائے اگر پاکستان میں واضح کیا کہ افغانستان کی مدد کرنے کے لیے افغانستان کے ساتھ مقامی کرنسی میں ڈیل کی جارہی ہے لیکن ایران کے ساتھ پاکستان کے تجارتی حجم کو بڑھانے کے لیے بہت اہم ہے کہ مقامی کرنسی میں تجارت کی جائے ۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Section